Fatwa Online

خواب میں‌ مرے ہوئے بھائی کو دیکھنا کیسا ہے؟

سوال نمبر:1657

میں نے خواب میں اپنا مرا ہوا بھائی دیکھا جو مجھ سے دودھ مانگ رہا تھا اور اس کے سر میں تین سیخ تھے۔

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد بشیر

  • مقام: پشاور، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 19 اپریل 2012ء

موضوع:خواب اور بشارات

جواب:

آپ اپنے فوت شدہ بھائی کے لئے دعاء مغفرت کریں، قرآن مجید کی تلاوت کر کے اس کو ایصال ثواب کریں۔ اس کی مغفرت کے لئے حسب استطاعت صدقہ وخیرات کریں، اس کے گناہوں کی بخشش کی دعا مانگیں۔ اللہ تعالی آپ کے بھائی کی مغفرت فرمائے۔ آمین

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 25 November, 2024 07:21:17 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1657/