انبیاء و صحابہ کی تصاویر بنانا کیسا ہے؟
سوال نمبر:1634
السلام علیکم اسلام میں نبی یا رسول، یا کسی صحابی اور اللہ والوں کی تصاویر بنانا کیسا ہے؟ اور جو شخص ان کی تصاویر بناتا ہے، اس پر یا حکم لگایا جائے گا؟ نیز دیکھنے والوں کے بارے میں کیا حکم ہوگا؟ قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب درکار ہے۔
سوال پوچھنے والے کا نام: اسلام
- مقام: انڈیا
- تاریخ اشاعت: 14 اپریل 2012ء
موضوع:تصویر کی شرعی حیثیت
جواب:
صحابہ اور اولیاء کرام کی تصاویر بنانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔لیکن پھر بھی یہ ان
کی شان شایان نہیں ہے کہ کوئی ایسا شخص جو ان کی ذات کی ایکٹنگ کرے ان کی تمثیل کرے۔
اور اس کا اپنا ذاتی کردار ٹھیک نہ ہو۔ اور اسی طرح کسی غیر نبی کو نبی کہنا یہ کفر
ہے۔ لہذا انبیاء کرام کی نہ تو تصاویر بنانی چاہیے اور نہ ہی ان کی تمثیل بنانی چاہیے۔
یہ ان کی توہین اور تحقیر ہے۔
مزید مطالعہ کے لیے یہاں
کلک کریں
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری
Print Date : 21 November, 2024 10:42:54 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1634/