جواب:
جی ہاں! پہلی بیوی کے فوت ہوجانے یا طلاق دے دینے کے بعد اس کی بہن یعنی اپنی سالی سے نکاح کرنا جائز ہے۔ شریعت نے دو بہنوں کو ایک وقت میں رکھنا ناجائز اور حرام قرار دیا ہے، پہلی بیوی کو طلاق دینے کے بعد یا اس کی موت کے بعد سالی سے نکاح کرنا شرعا جائز وحلال ہے۔ لہذا آپ اپنی طلاق یافتہ بیوی کی عدت گزرنے کے بعد بیوی کی بہن سے شادی کر سکتے ہیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔