Fatwa Online

ناپاک پانی کو پاک کرنے کا شریعی طریقہ کیا ہے؟

سوال نمبر:1612

اسلام علیکم ہمارے پانی والے ٹینک میں چوہا گر کے مر گیا تھا۔ تو ایسی صورت میں پانی کا کیا حکم ہوگا۔ اگر ناپاک ہو گیا ہے تو اس کو پاک کرنے کا کیا طریقہ ہے؟ اور اگر اس پانی سے کپڑے یا برتن دھو لیے تو اس کا کیا کریں؟

سوال پوچھنے والے کا نام: مرزا مزمل بیگ

  • مقام: کراچی/ پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 10 اپریل 2012ء

موضوع:طہارت

جواب:

آپ نے پوری تفصیل نہیں بھیجی۔ کیا چوہا مرنے کے بعد اس کا جسم پھول اور پھٹ گیا تھا یا نہیں، کتنے دن وہ ٹینک میں رہا وغیرہ وغیرہ تفصیل آپ نے نہیں لکھی۔ لہذا آپ پانی والے ٹینک سے چوہے کو نکال کر سارا پانی نکال کر اس کو اچھی طرح صاف کر لیں اور پانی صاف کرنے سے پہلے جو آپ نے کپڑے  اور برتن دھوئے تھے ان کو دوبارہ ایک مرتبہ پاک پانی سے اچھی طرح دھو لیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 23 November, 2024 02:41:00 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1612/