Fatwa Online

کیا زکوٰۃ کی رقم کسی ویلفیئر یا تنظیم کو دی جا سکتی ہے؟

سوال نمبر:1600

کیا زکوٰۃ کی رقم کسی ویلفیئر یا تنظیم کو دی جا سکتی ہے؟ کیا زکوٰۃ‌ کی رقم سے کسی بھوکے کو کھانا کھلایا جا سکتا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: ثمرین آصف

  • مقام: نامعلوم
  • تاریخ اشاعت: 02 اپریل 2012ء

موضوع:زکوۃ

جواب:

جی ہاں زکوۃ کی رقم کسی ویلفیئر یا تنظیم کو دی جا سکتی ہے مگر ان کو ادا کرنے سے پہلے تحقیق کر لینی چاہیے کہ کیا واقعی یہ ادارے فقراء ومساکین اور ضرورت مند لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں یا ویلفیئر اور تنظیم کے نام سے اپنی جائیدادیں بنا رہے ہیں۔ اور زکوۃ کے پیسوں سے بھوکوں کو کھانا بھی کھلایا جا سکتا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 21 November, 2024 08:23:17 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1600/