Fatwa Online

معاشرے میں عورت کو کمزور کیوں سمجھا جاتا ہے؟

سوال نمبر:1584

اس معاشرے میں عورت کو کمزور کیوں سمجھا جاتا ہے؟ اسکی غلطی بھی نہیں ہوتی۔ اس پر سختی کیوں کی جاتی ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: نائیلہ پروین

  • مقام: پیرمحل
  • تاریخ اشاعت: 02 اپریل 2012ء

موضوع:حقوق نسواں

جواب:

معاشرے میں عورت کو کمزور دینی تعلیمات سے دوری ہونے کی وجہ سے سمجھا جاتا ہے، اس میں عورت کی غلطی بھی نہیں ہوتی، اور سختی بھی کی جاتی ہے۔ ان سب کی وجہ اسلام کی تعلیمات کو نہ سمجھنا ہے، معاشرے میں مرد و خواتین دونوں ہی اسلامی تعلیمات سے بہت دور ہیں۔ اس لیے ہمیں ایک دوسرے کے حقوق کا پتہ نہیں ہے۔ ورنہ اللہ تعالیٰ نے تو عورت کو مرد کا لباس اور اس کی عزت قرار دیا ہے۔ اسلام نے عورت کو ماں، بہن، بیٹی اور بیوی کا درجہ دیا ہے، جتنی عزت عورت کو اسلام نے دی ہے، اور کسی مذہب نے نہیں دی۔ جتنے حقوق عورتوں کے لیے اسلام نے مقرر کئے ہیں اور کسی مذہب نے نہیں کیے۔ ہمارے معاشرے میں عورتوں پر ظلم و ستم اور سختی کی وجہ صرف اسلامی تعلیمات سے دوری ہے۔

مزید مطالعہ کے لیے یہاں کلک کریں
اسلام نے عورت کو معاشرے میں کیا مقام دیا ہے؟

اس موضوع پر مزید مطالعہ کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتاب
اسلام میں خواتین کے حقوق
کا مطالعہ فرمائیں

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 23 November, 2024 03:54:53 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1584/