Fatwa Online

کیا گلے میں تعویز پہننا جائز ہے؟

سوال نمبر:1583

السلام علیکم کیا گلے میں تعویز پہننا جائز ہے؟ میں دبئی میں ہوتا ہوں اور یہاں‌ لوگ کہتے ہیں کہ تعویز پہننا جائز نہیں‌ ہے۔ مہربانی فرما کر قرآن و‌ حدیث کی روشنی میں وضاحت فرمائیں۔

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد عبدالسلام

  • مقام: دبی
  • تاریخ اشاعت: 02 اپریل 2012ء

موضوع:دم، درود اور تعویذ

جواب:

اگر تعویز پر اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام لکھا ہو، یا قرآن و سنت مبارکہ کے مطابق ہو، یا اس میں مسنون دعائیں یا قرآنی آیات لکھی گئی ہوں تو ایسا تعویز پہننا جائز ہے۔

اگر تعویز پر کفریہ کلمات ہوں، یا کسی جادو ٹونہ کے لیے استعمال کیا جائے تو ایسا تعویز پہننا اور لکھوانا حرام ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 24 November, 2024 08:20:49 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1583/