Fatwa Online

کیا سود کا پیسہ مسجد کو دیا جاسکتا ہے؟

سوال نمبر:1576

السلام علیکم مفتی صاحب، کیا بنک سے ملنے والا سود کا پیسہ مسجد کو دیا جاسکتا ہے؟ مسجد کے علاوہ اور کن مقاصد کے لیے سود کا پیسہ استمعال کیا جا سکتا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: یاور اقبال

  • مقام: فیصل آباد
  • تاریخ اشاعت: 02 اپریل 2012ء

موضوع:سود  |  مسجد کے احکام و آداب

جواب:

سود کا پیسہ مسجد کو دیا جا سکتا ہے، اس کے علاوہ کسی بھی فلاحی کام کے لیے بھی دے سکتے ہیں۔ لیکن اس کا ثواب نہیں ملے گا۔ البتہ کسی دوسرے کا بھلا ہو جائے گا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 24 November, 2024 07:08:58 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1576/