خواب میں آسمان پر اڑنا کیسا ہے؟
سوال نمبر:1564
میں نے ایک خواب دیکھا کہ میں آسمان میں اڑ رہی ہوں اور وہاں سب سے اوپر ایک محل ہے جو بہت خوبصورت ہے کہ میں نے اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا وہاں خوبصورت پردے ہیں بہت سے چیزیں کھانے کے اور بہت سے لوگ وہاں ہیں لیکن کوئی بھی ایک دوسرے سے بات کر رہا ہے.سیڑھیاں پانی کی ہیں .. اور وہاں غسل کے لئے بڑی جھیلں ہیں وہاں مختلف قسم کے پھول پھل اور کھانے ہیں اور ہم بادلوں کو چھو کر سکتے ہیں میں اپنے خواب کی تعبیر جاننا چاہتی ہو
سوال پوچھنے والے کا نام: آمنہ
- مقام: کراچی
- تاریخ اشاعت: 02 اپریل 2012ء
موضوع:خواب اور بشارات
جواب:
آپ کا خواب بہت اچھا ہے، آپ کی شادی ہوئی ہے یا نہیں؟ اس کا آپ نے ذکر نہیں کیا، اگر نہیں ہوئی تو اس کا
اہتمام کریں، آپ کا مستقبل بہتر ہوگا اور اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی رحمتوں اور برکتوں
سے نوازے گا۔ لہذا آپ شریعت کی پابندی کریں اور حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم پر کثرت سے درود و سلام بھیجا کریں۔ تاکہ اللہ تعالیٰ آپ پر مزید اپنی رحمتوں
کی بارش جاری رکھے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری
Print Date : 22 November, 2024 03:52:00 AM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1564/