Fatwa Online

پیر کا روحانی مرتبہ کیا ہے؟

سوال نمبر:1532

السلام علیکم لاہور میں ایک معروف ہستی ہیں، جن کے دربار پر چرس وغیرہ بھی چلتی ہے، بس میں‌ ان کا مرتبہ جاننا چاہتا ہوں۔ میری راہنمائی فرمائیں۔

سوال پوچھنے والے کا نام: حسین مقصود

  • مقام: فیصل آباد، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 14 مارچ 2012ء

موضوع:روحانیات  |  تمباکو نوشی اور منشیات

جواب:

مطلقاً ایسا کام کرنا شریعت کی خلاف ورزی ہے، چرس، بھنگ، افیون یہ سب چیزیں حرام ہیں اور شیطان کے کاموں میں سے ہیں، ایسا کام کرنے والوں کو ہم شیاطین سمجھتے ہیں، اور ان چیزوں کو رواج دینے والے بھی شیاطین ہیں۔ ایسی مقدس جگہوں پر ایسے گھٹیا اور حرام کام کی شریعت میں کوئی گنجائش نہیں ہے، یہ خلاف شرع کام ہیں۔ ایسے لوگوں کا روحانیت میں کوئی درجہ نہیں ہے، ایسے لوگ عنداللہ اور عندالناس شیاطین ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 23 November, 2024 04:57:51 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1532/