Fatwa Online

خانہ کعبہ اور گنبد خضری پر پہلی نظر پڑتے ہی کیا مانگا جائے؟

سوال نمبر:1531

السلام علیکم میں‌ نے سعودی عرب جانا ہے، خانہ کعبہ اور گنبد خضری پر پہلی نظر پڑتے ہی کیا مانگوں، کیا عرض کروں، میں بہت کشمکش میں ہوں، میری راہنمائی فرمائیں۔

سوال پوچھنے والے کا نام: حسین مقصود

  • مقام: فیصل آباد، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 14 مارچ 2012ء

موضوع:فضائل حرمین الشریفین

جواب:

آپ کو جو دعائیں آتی ہیں، آپ یہ تصور کر کے مانگیں کہ میں ایک گناہگار بندہ ہوں، اپنے کریم آقا ومولی کی بارگاہ حاضر ہوں، وہاں جا کر ندامت کے آنسو بہائیں، نہایت عجز و انکساری کے ساتھ، آپ دنیا وآخرت دونوں کی بھلائی کی دعا مانگیں جو اللہ تعالی نے ہمیں قرآن مجید میں سکھائی ہے۔

رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ

(الْبَقَرَة ، 2 : 201)

اے ہمارے پروردگار! ہمیں دنیا میں (بھی) بھلائی عطا فرما اور آخرت میں (بھی) بھلائی سے نواز اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے محفوظ رکھo

حضور علیہ الصلاۃ والسلام پر کثرت سے درود و سلام پڑھیں، اور کثرت کے ساتھ توبہ واستغفار کریں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 22 November, 2024 09:24:38 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1531/