کیا فرضوں کے دوران دعا مانگنا جائز ہے؟
سوال نمبر:1513
مغرب کے فرضوں کے دوران امام صاحب تیسری رکعت میں رکوع کے بعد دعا کرواتے ہیں، قرآن و سنت کی روشنی میں اس کے بارے میں رہنمائی فرما دیں
سوال پوچھنے والے کا نام: ندیم علی
- مقام: ننکانھ صاحب
- تاریخ اشاعت: 14 مارچ 2012ء
موضوع:واجب | فرض | نماز مغرب | نماز | عبادات
جواب:
فرائض اور واجبات میں اس طرح دعا مانگنا جائز نہیں ہے، مغرب کی نماز میں تیسری رکعت
میں رکوع کے بعد دعا مانگنا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ثابت نہیں ہے، البتہ بعض نفلی نمازوں میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے
دعا مانگنا ثابت ہے، لیکن فرائض وواجبات میں نہیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری
Print Date : 12 December, 2024 02:08:26 AM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1513/