Fatwa Online

غیر مسلم کو مسلمان کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

سوال نمبر:1510

کسی عیسائی کو مسلمان کرنے کا طریقہ کیا ہے؟ اور کیا اس کا نام بھی تبدیل کرنا ضروری ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: ثاقب

  • مقام: گجرات، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 14 مارچ 2012ء

موضوع:معاملات  |  ایمان باللہ  |  توحید

جواب:

غیر مسلم کو سب سے پہلے کلمہ شہادت پڑھانا چاہیے، کلمہ پڑھنے کے بعد یعنی اللہ تعالی کی توحید اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رسالت کا اقرار وتصدیق کرنے کے بعد وہ دائرہ اسلام میں داخل ہو جاتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ اس سے ارکان ایمان، یعنی ایمان باللہ، ایمان بالرسالت، ایمان بالملائکہ، ایمان بالکتب، ایمان بالآخرہ اور ایمان بالقدر کا بھی اقرار و تصدیق کروائی جائے۔ اس کو بتایا جائے اور اقرار کروایا جائے کہ حضرت عیسی علیہ السلام اللہ تعالیٰ کے نبی اور بندے ہیں، اس کے بیٹے نہیں ہیں، اور عقیدہ تثلیث کی نفی کروائی جائے۔ اسلام قبول کرنے کے بعد اس کا اسلامی نام بھی رکھنا ضروری ہے۔ اگر پہلے اس کا نام اسلامی ہو، جیسے یونس، یوسف، سعید وغیرہ تو اس کو برقرار رکھا جائے گا۔ البتہ اگر وہ چاہے تو اپنے لئے نام کا انتخاب خود بھی کر سکتا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 23 November, 2024 04:43:23 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1510/