Fatwa Online

کیا جنات سے جائز کام لیا جاسکتا ہے؟

سوال نمبر:1495

کیا مسلمان جنات سے جائز کام لیا جاسکتا ہے؟ مثال کے طور پر کسی انسان پر جادو ہو اس پر کیئے گئے جادو کا سامان منگوانا یا اس انسان پر جنات ہوں تو مسلمان جنات سے ان کو گرفتار کروانا یا محکوم کرنا کہ اس انسان کے ساتھ کیا مسئلہ ہے؟ کیا دین اسلام میں اس کی گنجائش ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: اسلام

  • مقام: انڈیا
  • تاریخ اشاعت: 07 مارچ 2012ء

موضوع:متفرق مسائل

جواب:

جی ہاں! جنات سے جائز کام لیا جا سکتا ہے۔ شریعت میں ان سے جائز کام کروانے میں کوئی حرج نہیں۔ البتہ شریعت کے خلاف کام لینا حرام ہے۔ دوسروں پر ظلم و زیادتی کرنا، کسی کے مال کو غصب کرنا، کسی کو تنگ کرنا، دوسروں کے حقوق غصب کرنا، ایسے کاموں میں جنات سے مدد لینا جائز نہیں ہے، بلکہ حرام ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 24 November, 2024 10:16:49 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1495/