Fatwa Online

جشنِ میلاد کی خوشی میں جھنڈیاں لگانا کیسا ہے؟

سوال نمبر:1494

کیا ربیع الاوال میں جھنڈیا لگانا اچھی بات ہے؟ کیا اس سے اللہ پاک اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خوش ہوتے ہیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام: اسلام

  • مقام: انڈیا
  • تاریخ اشاعت: 07 مارچ 2012ء

موضوع:میلاد النبی ﷺ

جواب:

جی ہاں! ربیع الاول میں جھنڈیاں لگانا اچھی بات ہے۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد کی خوشی میں جھنڈیاں لگانا، محافل منعقد کرنا، ضیافت کا اہتمام کرنا، ان سب کاموں سے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خوش ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہر خوشی کے موقع پر جھنڈیاں لگائی جا سکتی ہیں۔ اس میں شرعی حرج نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 09 September, 2024 04:56:51 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1494/