جواب:
بالغ دیور اور بھابھی کا آمنے سامنے بیٹھ کر یا موبائل فون پر گفتگو کرنا شرعی طور پر جائز نہیں ہے۔ دیور، جیٹھ، بھابھی کے لیے غیر محرم ہیں، حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دیور اور بھابھی کے بارے میں پوچھا گیا تو فرمایا
الحمو الموت
دیور موت ہے۔
لہذا شرعی طور پر دیور اور بھابھی بغیر ضرورت کے نہ تو آمنے سامنے بیٹھ کر گفتگو کر سکتے ہیں، اور نہ موبائل پر۔ اس سے ہی گھر میں فتنہ و فساد پیدا ہوتا ہے اور گھر اجڑتے ہیں، اسی وجہ سے حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے دیور کو موت کہا ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔