Fatwa Online

خواب میں مرغی اور اس کے بچے کا دیکھنا کیسا ہے؟

سوال نمبر:1443

السلام علیکم میں‌ اپنے خواب کی تعبیر جاننا چاہتی ہوں۔ میں نے آج منگل کو فجر کی نماز سے پہلے دیکھا کہ ایک مرغی اور اس کے چار پانچ چوزے ہیں۔ مرغی کا رنگ مجھے یاد نہیں چوزے نا زیادہ چھوٹے ہیں اور نا زیادہ بڑے۔ دو چوزے میں نے ہاتھ میں‌ پکڑے ہوئے تھے اور ایسا محسوس ہوا کہ وہ چوزے مر چکے ہیں اور مرغی مجھے مارنے کی کوشش کرتی ہے۔ لیکن جب میں چوزوں کو نیچے رکھتی ہوں تو وہ دوبارہ سانس لینے لگتے ہیں۔ ایسا ہی خواب دو دن پہلے بھی دیکھا تھا۔ جس میں مرغی کا رنگ سفید تھا اور اس میں چوزے نے مجھے مارنے کی کوشش کی تھی۔

سوال پوچھنے والے کا نام: تبسم ناز

  • مقام: اسلام آباد
  • تاریخ اشاعت: 15 فروری 2012ء

موضوع:خواب اور بشارات

جواب:

آپ کو چاہیے کہ صدقہ خیرات کریں۔ آپ کے ارد گرد کچھ ایسے رشتہ دار ہیں جن کو آپ مناسب فاصلے پر رکھیں، تاکہ آپ کو تکلیف نہ پہنچے، آپ کے زیر سایہ عزیز و اقارب رہتے ہیں، ان کو زیادہ قریب نہ کریں۔ تاکہ آپ کو ان سے کسی قسم کی کوئی پریشانی یا تکلیف نہ پہنچے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 24 November, 2024 11:26:30 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1443/