Fatwa Online

کیا اسلام میں‌ نکاح کے بغیر شادی ہو جاتی ہے؟

سوال نمبر:1441

کیا اسلام میں‌ نکاح کے بغیر شادی ہو جاتی ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: نا معلوم

  • مقام: نامعلوم
  • تاریخ اشاعت: 15 فروری 2012ء

موضوع:نکاح

جواب:

اسلام میں نکاح کے بغیر شادی نہیں ہوتی۔ اس میں مسلمان گواہوں کی موجودگی میں حق مہر کے ساتھ ایجاب و قبول کا ہونا ضروری ہے۔ اگر آپ کی شادی کے وقت مسلمان گواہ موجود نہیں تھے تو آپ کی یہ شادی نہیں ہوئی۔ لہذا آپ دو مسلمان مرد یا ایک مسلمان مرد اور دو مسلمان عورتوں کی موجودگی میں ایجاب و قبول کریں۔ تاکہ آپ کی شادی اسلام کے مطابق ہو۔ کسی بھی مسلمان کی شادی کسی بھی غیر مسلم کی گواہی سے نہیں ہوتی۔ لہذا گواہوں کا مسلمان ہونا ضروری ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 04 December, 2024 01:45:56 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1441/