Fatwa Online

کیا والدین اپنی اولاد کو بہن یا بھائی کہہ سکتے ہیں؟

سوال نمبر:1429

السلام علیکم کیا والدین اپنی اولاد کو بہن یا بھائی کہہ سکتے ہیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام: فیصل اکرام

  • مقام: نواب شاہ، سندھ
  • تاریخ اشاعت: 15 فروری 2012ء

موضوع:معاشرت

جواب:

اسلام کی وجہ سے سارے مسلمان آپس میں بہن بھائی ہیں، اولاد کو اس طرح بلانے میں حرج نہیں ہے لیکن والدین کا اپنی اولاد کو بہن یا بھائی کہنا تہذیب و تمدن اور عرف کے خلاف ہے۔ اس سے مغالطے پیدا ہوتے ہیں، لہذا ایسا نہیں کرنا چاہیے۔ ہر رشتے کو اس کی مناسبت سے ہی پکارنا چاہیے۔ البتہ مجبوری کی حالت میں ایسا کر سکتے ہیں، جیسا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنی زوجہ محترمہ حضرت سارہ رضی اللہ عنہا کو اپنی بہن کہہ کر پکار تھا۔

لہذا بامر مجبوری جائز ہے اور عموماً ایسا پکارنا ناجائز ہے۔ اس سے خرابیاں پیدا ہوتی ہیں اور رشتوں کی آپس میں پہچان ختم ہو جاتی ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 04 December, 2024 01:49:04 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1429/