Fatwa Online

شام غریباں سے کیا مراد ہے؟

سوال نمبر:1398

شام غریباں سے کیا مراد ہے؟ اس کی حقیقت کیا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: عاطف مصطفوی

  • مقام: لاہور، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 02 فروری 2012ء

موضوع:اسلامی تاریخ

جواب:

شام غریباں دراصل اس شام کو کہتے ہیں جو معرکہ کربلا کی پہلی شام تھی، جس شام کو یزیدی فوجوں نے شہداء کربلا کی نعشوں کی بے حرمتی کی تھی۔ انہیں شہید کرنے کے بعد ان کی نعشوں پر گھوڑے دوڑائے تھے اور ان کا مُثْلَہ کیا تھا۔ یزیدیوں نے اپنے مقتولین کو دفن کر دیا لیکن شہداء کربلا دو دن تک بے گور و کفن کربلا کے تپتے میدان میں پڑے رہے۔ پھر تیسرے دن ایک قبیلے والوں نے ان پر نماز جنازہ ادا کر کے انہیں دفن کیا۔ خانوادہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حرمات کو سرعام گلی کوچوں میں پھیرایا گیا۔ یہ کربلا کی پہلی شام تھی جس میں خانوادہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے ساتھ مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھائے گئے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 03 December, 2024 10:44:27 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1398/