Fatwa Online

اگر مراقبے میں‌ نبی علیہ الصلوٰۃ والسلام کسی چیز کا اشارہ فرمائیں تو اس کا کیا مطلب ہوگا؟

سوال نمبر:1394

السلام علیکم اگر مراقبے میں‌ نبی علیہ الصلوٰۃ والسلام کسی چیز کا اشارہ فرمائیں تو اس کا کیا مطلب ہوگا؟

سوال پوچھنے والے کا نام: سفینہ آصف

  • مقام: لاہور، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 02 فروری 2012ء

موضوع:خواب اور بشارات

جواب:
مراقبہ بھی خواب کی طرح ہی ہے اگر تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کسی اچھی چیز کی طرف اشارہ فرمایا ہے اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ سے خوش ہیں تو یہ اشارہ اچھا ہے اگر اس کے برعکس ہو یعنی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کسی ناراضگی کا اظہار فرمایا ہے یا کسی ایسی چیز کی طرف اشارہ فرمایا ہے جو اسلام اور شرع کے خلاف ہے تو یقیناً آپ کی اصلاح مقصود ہے اور آپ ایسی چیزوں سے اجتناب کریں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 21 November, 2024 10:46:26 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1394/