Fatwa Online

علم نافع کی کتنی اقسام ہیں؟

سوال نمبر:139

علم نافع کی کتنی اقسام ہیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام:

  • تاریخ اشاعت: 20 جنوری 2011ء

موضوع:متفرق مسائل

جواب:

اہل معرفت اور اہل ولایت نے علم کی تین اقسام بیان کی ہیں :

1۔ العلم من اﷲ

2۔ العلم مع اللہ

3۔ العلم بااللہ

1۔ علم من اللہ : یعنی وہ علم جو اللہ کی طرف سے ہو اس سے مراد علم شریعت ہے اور وہ شخص جو شریعت کا علم حاصل کرے اسے عالم کہا جاتا ہے۔

2۔ العلم مع اللہ : اس سے مراد طریقت و حقیقت کا وہ علم ہے جو فضل الٰہی کی معیت میں حاصل ہوتا ہے، اس کے ذریعے مقام ولایت و طریقت حاصل ہوتا ہے۔

3۔ العلم باﷲ : معرفت کا علم عرفاء کی اصطلاح میں علم باﷲ کہلاتا ہے جو حقیقت کے تقاضے پورے کرتا ہے اور جو اس کے آداب اور تقاضے بجا لائے اسے ’’محقق‘‘ کہا جاتا ہے۔ اور جو معرفت کے آداب اور اس کی شرائط و تقاضے پورے کرتا ہے اسے ’’عارف‘‘ کہا جاتا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 22 November, 2024 11:36:44 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/139/