Fatwa Online

ملٹی لیول مارکیٹنگ کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

سوال نمبر:1384

نیٹ ورک مارکیٹنگ، چین مارکیٹنگ، ریفریل مارکیٹنگ کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ بہت سی ملٹی لیول مارکیٹنگ کمپنیز اپنی پروڈکٹ اور سروسز ٹیٹ ورکنگ کے ذریعے سے سیل کرتی ہیں۔ یعنی ایک شخص کسی ملٹی لیول مارکیٹنگ کمپنی کی پروڈکٹ یا سروس پہلے سے ہی کسی جوائنٹ شخص کے ذریعہ سے خریدتا ہے اور نیٹ ورک پلان کا حصہ بن جاتا ہے۔ اب وہ اگر کمانا چاہتا ہے تو اپنے حلقہ احباب کو وہی پروڈکٹ یا سروس ریفر کرے گا اور کمپنی کے پلان کے مطابق اسے کمیشن ملے گا۔ کیا اس طرح کا کاروبار جائز ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: جواد صدیق

  • مقام: ملتان، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 16 جنوری 2012ء

موضوع:آن لائن کاروبار/ ای-کامرس

جواب:

اس طرح کا کاروبار جائز ہے۔ بشرطیکہ اس قسم کے نیٹ ورک اور چین میں دھوکہ یا فراڈ نہ ہو۔ ہر شخص کو اصل حقیقت سے آگاہ کیا جائے، کمیشن طے شدہ تناسب کے مطابق ہو۔ کسی بھی دھوکہ یا فراڈ کی صورت میں کمپنی اس شخص کو تاوان دینے کی ذمہ داری ہوگی۔ اگر اس کے برعکس ہو یعنی دھوکہ فراڈ سے افرادی قوت کو بڑھایا جائے، کاروبار کی اصل حقیقت پوشیدہ رکھی جائے، جس کا بعد میں انکشاف ہو اور فتنہ فساد کا خطرہ ہوتو ایسی صورت میں اس طرح کا کاروبار ناجائز ہوگا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 21 November, 2024 04:59:06 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1384/