جواب:
سنت غیر مؤکدہ سے مراد یہ ہے کہ جن کو حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ادا بھی کیا ہو اور ترک بھی فرمایا ہو۔ وہ اعمال و افعال جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کبھی ادا فرمائے اور کبھی ترک کیے ہوں تو انہیں سنت غیر مؤکدہ کہتے ہیں۔
فرائض اور واجبات کے علاوہ عبادت کو نوافل کہا جاتا ہے۔ اس کا منعی ہے فرائض و واجبات سے زائد نماز۔ ایسے اعمال و افعال کا تعلق اس سے نہیں کہ انہیں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ادا فرمایا یا نہیں،
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔