کیا واجب میں تاخیر کی صورت میں سجدہ سہو کرنا پڑے گا؟
سوال نمبر:1366
اگر ایک آدمی چار رکعت پڑھ رہا ہے اور دوسری رکعت کے بعد التحیات کے بعد درود شریف پڑھ لیتا ہے اور یاد آنے پر وہ تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہو جاتا ہے اور اسی طرح چار رکعتیں پوری کرتا ہے، تو کیا اس کو سجدہ سہو کرنا ہوگا۔
سوال پوچھنے والے کا نام: عبداللہ خان
- مقام: کراچی، پاکستان
- تاریخ اشاعت: 05 جنوری 2012ء
موضوع:واجب | نماز | عبادات
جواب:
جی ہاں! واجب میں تاخیر کی صورت میں سجدہ سہو کرنا پڑے گا۔ اگر دوسری رکعت کے
بعد درود شریف پڑھ لیتا ہے اور یاد آنے پر وہ کھڑا ہو کر اپنی نماز مکمل کرتا ہے تو
ایسی صورت میں سجدہ سہو واجب ہوتا ہے اور سجدہ سہو کرنا ضروری ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری
Print Date : 04 April, 2025 10:41:00 AM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1366/