Fatwa Online

کیا ٹوتھ پیسٹ وغیرہ مسواک کے قائم مقام ہے؟

سوال نمبر:1353

مسواک کی فضیلت میں کثرت سے احادیث وارد ہوئی ہیں، ایک صاحب نے تو اتنی احادیث بیان کیں کہ مسواک کے واجب ہونے کا گمان ہونے لکا۔ دریافت یہ کرنا ہے کہ کیا واقعی یہ واجب ہے اکر نہیں تو کیا حدیث میں بیان کی گٰئ فضیلت صرف مسواک کے لیے مخصوص یا کسی بھی اور شے کے لیے جو مسواک کی جگہ استعمال کی جائے جیسے کہ ٹوتھ برش وغیرہ؟

سوال پوچھنے والے کا نام: نوید غوث

  • مقام: لاہور
  • تاریخ اشاعت: 05 جنوری 2012ء

موضوع:جدید فقہی مسائل

جواب:

بلاشک و شبہ مسواک کے بارے میں اتنی احادیث مبارکہ وارد ہوئی ہیں جو مسواک کی فضیلت اور اس کی اہمیت کو واضح کرتی ہیں۔ مسواک کا معنی ہے، صاف کرنے والا آلہ۔ یعنی وہ چیز جس سے منہ کو صاف کیا جاتا ہے۔ اسلام میں مسواک کی اتنی اہمیت اور فضیلت جو بیان کی گئی اس کا مقصد ہی صفائی ہے، جو کسی بھی چیز سے حاصل ہو سکتا ہے، تو یہی مقصد ٹوتھ پیسٹ سے حاصل ہو جاتا ہے۔ لہذا ٹوتھ پیسٹ مسواک کے ہی قائم مقام ہے، بلکہ اگر یہ کہا جائے کہ مسواک ہی ہے تو غلط نہ ہوگا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 25 April, 2024 06:51:27 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1353/