مشروط طلاق دینا کیسا ہے؟
سوال نمبر:1351
نیت طلاق کی نہ تھی کوئی ناپسندیدہ شخص گھر میں آگیا تو میرا اور آپ کا نکاح حرام ہو گا۔ نیت یہ تھی کہ اپنی ولدہ کے جنازے پر وہ نہ آئے لیکن وہ شخص آگیا، بیوی پاکستان اور میں بیرون ملک تھا
سوال پوچھنے والے کا نام: اللہ دتہ
- مقام: دوبئی
- تاریخ اشاعت: 05 جنوری 2012ء
موضوع:طلاق
جواب:
مشروط طلاق شرط کے پائے جانے سے واقع ہو جاتی ہے، مثلاً اگر خاوند اپنی بیوی کو
کہتا ہے کہ اگر تو اپنے والدین کے گھر گئی تو تجھے طلاق ہے، یا کوئی بھی شرط رکھ
لے۔ اب اگر بیوی اپنے والدین کے گھر چلی گئی تو طلاق واقع ہو جائے گی۔ اگر وہ نہیں
گئی تو طلاق واقع نہیں ہوگی۔ کیونکہ مشروط ہوگئی تھی، اس کے والدین کے گھر جانے پر
جونہی شرط پائی گئ تو طلاق واقع ہو جائے گی۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری
Print Date : 23 November, 2024 04:55:44 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1351/