Fatwa Online

مسجد یا قبرستان میں نماز جنازہ پڑھنا کیسا ہے؟

سوال نمبر:1348

جنازہ کی نماز قبرستان میں پڑھنا کیسا ہے؟ اگر نماز کے لیے جگہ نہ ہو تو کیا مسجد میں یا قبرستان میں نماز جنازہ پڑھ سکتے ہیں؟ اگر قبرستان میں ایک جگہ بنا دی جائے تو کیا اس جگہ جنازہ کی نماز پڑھنا جائز ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: اسلام

  • مقام: ہیند
  • تاریخ اشاعت: 05 جنوری 2012ء

موضوع:نماز جنازہ

جواب:

نماز جنازہ قبرستان اور مسجد دونوں میں پڑھنا جائز ہے، جی ہاں یہ بہتر ین صورت ہے کہ قبرستان میں ہی ایک جگہ نماز جنازہ کے لیے بنا دی جائے، اس سے قبروں کی بے حرمتی بھی نہیں ہوتی، حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قبروں پر کھڑے ہونے یا ان کے ساتھ ٹیک لگانے سے منع فرمایا ہے، اگر تو قبروں کی بے حرمتی کا خطرہ نہ ہو تو پھر قبرستان میں نماز جنازہ پڑھنا جائز ہے۔ اسی طرح اگر میت سے بدبو آ رہی ہو یا اس سے خون یا پیپ وغیرہ ٹپک رہی ہو تو پھر مسجد میں جائز نہیں ہے۔ کیونکہ اس سے مسجد کا تقدس پامال ہوتا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 21 November, 2024 10:39:11 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1348/