Fatwa Online

اونی، سوتی اور دیگر کپڑے کی جرابوں پر مسح کرنا کیسا ہے؟

سوال نمبر:1345

ہمارے چند دوست اونی، سوتی اور کپڑے وغیرہ کے جرابوں پر مسح کے قائل ہیں اور امام ابو حنیفہ کے بارے میں بھی فرماتے ہیں کہ اُنہوں نے آخر میں اپنے قول سے رجوع کیا تھا کہ صرف چمڑے کے موزوں پر مسح جائز ہے۔ مہربانی کر کے قرآن اور حدیث کی روشنی میں راہنمائی کریں۔

سوال پوچھنے والے کا نام: ثاقب جان

  • مقام: پشاور، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 05 جنوری 2012ء

موضوع:مسح  |  وضوء  |  طہارت

جواب:

اونی، سوتی اور دیگر کپڑے کی جرابوں پر مسح کرنا جائز نہیں ہے، کیونکہ نہ وہ مجلد (یعنی ٹخنوں تک چمڑے سے منڈھے ہوئے) ہیں، نہ منعل (یعنی تلاء چمڑے کا لگا ہوا ہے) اور نہ وہ ایسی ہیں جنہیں پہن کر پیدل چلیں تو پھٹ جائیں اور اگر ان پر پانی پڑے تو فوراً پاؤں تک چلا جائے، لہذا ان پر مسح کرنا جائز نہیں ہے، یہی احناف کا مذہب ہے۔ فقہ حنفی کی سب کتابوں میں امام صاحب کا یہی موقف ہے۔

(فتاوی رضویہ، مختصر القدوری، رد المختار)

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 21 November, 2024 06:45:52 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1345/