جواب:
یہ واقعی غوث پاک رضی اللہ عنہ کی کرامت تھی، ان کی روحانی طاقت تھی، جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے اولیاء اللہ کو ملتی ہے۔ جہاں تک سب کے ماننے کا سوال ہے تو حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بڑھ کر کوئی افضل نہیں، اور بلند ترین شخصیت نہیں ہے۔ انکار کرنے والوں نے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نبوت کا انکار بھی کیا تھا۔ سب کچھ اپنی آنکھوں سے دیکھ کر بھی نہیں مانا تھا۔ انکار کرنے والے تو اللہ تعالیٰ کی ربوبیت کا بھی انکار کرتے ہیں۔ جب دنیا کے اندر ایسے لوگ موجود ہیں، جنہوں نے اللہ تعالیٰ اور انبیاء علیہم السلام کا انکار واضح نشانیاں دیکھ کر بھی کر دیا تو پھر غوث پاک رضی اللہ عنہ یا کوئی بھی ولی ان کی کرامت یا شخصیات کا انکار زیادہ تعجب خیز نہیں۔ لہذا آپ ایسے لوگوں کی باتوں پر کان نہ دھریں، اور اچھے لوگوں کی سنگت اور صحبت میں وقت گزارا کریں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔