Fatwa Online

اسلام میں پتھروں اور نگینوں والی انگوٹھیاں پہننا کیسا ہے؟

سوال نمبر:1314

السلام علیکم اسلام میں پتھروں اور نگینوں والی انگوٹھیاں پہننا کیسا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: حسیب چشتی

  • مقام: سری نگر
  • تاریخ اشاعت: 08 مارچ 2012ء

موضوع:متفرق مسائل

جواب:

یہ صرف خوبصورتی اور حسن کے لیے ہوتے ہیں، ان کے پہننے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ جیسے اچھے کپڑے زیب تن کرنا اچھی بات ہے اسی طرح یہ بھی پہننے میں کوئی حرج نہیں، صرف خوبصورتی اور حسن و جمال کے لیے پہننا جائز ہے۔ البتہ ان کا قسمت اور نحوست سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، اگر کوئی ان پتھروں اور نگینوں پر یقین رکھے کہ یہ ہمیں فائدہ یا نقصان پہنچا سکتے ہیں تو ایسا عقیدہ رکھنا غلط ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 25 November, 2024 08:16:36 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1314/