قرآن مجید کو درست نہ پڑھنے پر کیا حکم ہوگا؟
سوال نمبر:1296
ہمارے امام صاحب اھدنا الصراط المستقیم میں اھدنا صراط پڑھتے ہیں۔ یعنی ن اور ص کو آپس میں نہیں ملاتے۔ کیا ایسا الگ کر کے پڑھنا جائز ہے۔
سوال پوچھنے والے کا نام: گل محمد
- مقام: سنجاوی۔ بلوچستان
- تاریخ اشاعت: 23 دسمبر 2011ء
موضوع:تلاوت قرآن مجید | زکوۃ
جواب:
یہ لحن جلی، یعنی بڑی، واضح اور فحش غلطی ہے، ایسا پڑھنا جائز نہیں ہے۔ قرآن
مجید کو ایسے طریقے سے پڑھنا جس سے حروف میں کمی و بیشی صادر ہو گناہ کبیرہ ہے اور
اس صورت میں نماز نہیں ہوتی۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:عبدالقیوم ہزاروی
Print Date : 04 April, 2025 10:40:09 AM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1296/