فرض نماز مکمل ہونے سے قبل اگر سلام پھیر دیا جائے تو کیا سجدہ سہو کرنے سے مکمل ہو جائے گی؟
سوال نمبر:1294
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ ۔
اگر چار رکعت والی فرض نماز میں دو رکعت کے بعد بھول کر سلام پھیر دیا ، مگر سلام پھرتے ہی یاد آگیا تو کیا اب تیسری اور چوتھی رکعت پڑھ کر آخر میں سجدہ سہو کر دینے سے نماز مکمل ہو جائے گی یا پوری نماز دوبارہ سے لوٹانی ہوگی؟ وضاحت فرمائیں ، شکریہ ۔ والسلام۔
سوال پوچھنے والے کا نام: محمداکرم سعیدی
- مقام: جدہ، سعودی عرب
- تاریخ اشاعت: 02 جنوری 2012ء
موضوع:نماز | عبادات
جواب:
اگر تین یا چار رکعت والی نماز میں دو رکعت پڑھ کر بھولے سے ایک طرف یا دونوں طرف
سلام پھیر دے تو جب تک کوئی ایسی بات نہ ہو جس سے نماز جاتی رہتی ہو، یاد آنے پر فوراً
کھڑا ہو جائے اور باقی نماز پڑھ کر آخر میں سجدہ سہو کر لے تو نماز مکمل ہو جائے گی۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:عبدالقیوم ہزاروی
Print Date : 23 November, 2024 02:59:11 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1294/