Fatwa Online

جب انسان مر جاتا ہے تو اس کی روح کہاں جاتی ہے؟

سوال نمبر:1281

السلام علیکم جب انسان مر جاتا ہے تو اس کی روح کہاں جاتی ہے؟ پلیز اس کے بارے میں بتائیں، کیا وہ آسمان میں چلی جاتی ہے؟ یا زمین میں ہی رہ جاتی ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد عباس

  • مقام: جرمنی
  • تاریخ اشاعت: 13 دسمبر 2011ء

موضوع:حیات برزخی

جواب:

جب روح انسانی جسم سے نکل جاتی ہے اور سانس کا ربط کٹ جاتا ہے تو وہ نیک بخت ہونے کی صورت میں آسمانوں پر مقام اعلیٰ علیین میں چلی جاتی ہے۔ یہ اس کی آرام گاہ ہوتی ہے۔ جب چاہے جہاں چاہے کائنات میں آجا سکتی ہے۔ بدبخت ہونے کی صورت میں مقام سجین میں مقید کر دی جاتی ہے اور یہ اپنی مرضی سے کہیں آجا نہیں سکتی۔ رہا مردہ انسان کی روح کا کسی زندہ انسان میں داخل ہونا تو یہ غلط اور بیہودہ خیال ہے۔ اس کی شرعاً کوئی اصل نہیں۔ نہ اس وجہ سے روح بھٹکتی ہے نہ کسی اور میں داخل ہوتی ہے۔

(منهاج الفتاویٰ، مفتی عبدالقيوم خان هزاروی، جلد اول، 469)

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 23 November, 2024 02:35:39 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1281/