Fatwa Online

بزرگان دین اور صوفیاء کے رتبے کا تعین کیسے کیا جاتا ہے؟

سوال نمبر:1275

بزرگان دین اور صوفیاء کے رتبے کا تعین کیسے کیا جاتا ہے؟ یعنی کس طرح معلوم ہو گا کہ وقت کا کون ابدال ہے اور کون غوث ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: حسیب احمد چشتی

  • مقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 13 دسمبر 2011ء

موضوع:روحانیات

جواب:

صوفیاء کے مراتب کے تعین کے لیے شریعت میں کوئی خاص قواعد اور ضوابط موجود نہیں ہیں۔ اولیاء کرام کو جتنے بھی القابات دئیے جاتے ہیں۔ مثلاً غوث، قطب وغیرہ، یہ سارے کے سارے عرفی ہیں۔ البتہ ابدال کا ذکر حدیث میں موجود ہے۔

جس میں حضور علیہ السلام نے فرمایا کہ شام کی سر زمین پر 40 ابدال ہونگے۔ جب ان میں سے کوئی وصال فرمائے گا تو اللہ تعالیٰ اس کی جگہ کسی دوسرے کو متعین فرما دے گا اور ان کی وجہ سے اسلام کو فتح اور کامیابی ملے گی۔

(مشکوٰة شريف رقم الحديث : 6268)

باقی جتنے بھی القابات ہیں سب عرفی ہیں اور یہ القابات صوفیاء کرام کے کام اور دین کی خدمت کو پیش نظر رکھ کر ان کے متعلقین ان کو دے دیتے ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 23 November, 2024 06:14:39 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1275/