Fatwa Online

ستاروں کے اثرات پر یقین کرنا کیسا ہے؟

سوال نمبر:1272

میں ستاروں کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں، جو ہفتہ وار بتاتے ہیں کہ آپ کا یہ ہفتہ کیسا گزرے گا، اس پر یقین کرنا چاہیے یا نہیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام: ثاقب ریاض

  • مقام: گجرات
  • تاریخ اشاعت: 13 دسمبر 2011ء

موضوع:جادو اور علم نجوم

جواب:

شرعی طور پر یہ جائز نہیں ہے۔ انسان کو اللہ تعالیٰ نے عقل اور سوچ دی ہے، اسے ہر کام سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے، ایسی چیزوں پر یقین رکھنا شرعی طور پر جائز نہیں ہے۔

اس کی کوئی اصل نہیں ہے اور نہ ہی دلیل۔ دھوکہ اور فراڈ ہے، لوگ لا علمی کی وجہ سے پریشانیوں میں مبتلا ہیں اور ایسے لوگوں کے پاس آ کر ایمان اور پیسے ضائع کرتے ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 24 November, 2024 09:19:19 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1272/