Fatwa Online

مسجد میں ایک بار جماعت ہو جانے کے بعد وہاں دوسری جماعت کرانا جائز ہے یا نہیں؟

سوال نمبر:1271

مسجد میں ایک بار جماعت ہو جائے وہاں دوسری جماعت کرانا جائز ہے یا نہیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام: سعید احمد

  • مقام: کوئٹہ، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 13 دسمبر 2011ء

موضوع:مسجد کے احکام و آداب  |  نمازِ باجماعت کے احکام و مسائل  |  نماز  |  عبادات

جواب:

جی ہاں، مسجد میں ایک بار جماعت ہونے کے بعد دوبارہ جماعت کروائی جا سکتی ہے۔ اگر اتفاقاً کچھ لوگ رہ جاتے ہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں، اور اگر جان بوجھ کر پہلی جماعت سے نماز نہ پڑھے اور بدعت پھیلانے اور فتنہ پیدا کرنے کے لیے کرتا ہے تو جائز نہیں ہے۔ ورنہ کوئی حرج نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 24 April, 2024 11:20:59 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1271/