Fatwa Online

قربانی کا جانور اگر چوری ہو جائے تو کیا حکم ہوگا؟

سوال نمبر:1259

میں نے قربانی کے لئے جانور لیا اور کافی دیر اس کی دیکھ بال کرتا رہا۔ لیکن تقریباَ دو ماہ قبل وہ چوری ہو گیا۔ کیا اب مجھ پر قربانی فرض ہو گئی ہے یا استطاعت کے مطابق کروں؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد ارشاد مان

  • مقام: فیصل آباد
  • تاریخ اشاعت: 03 دسمبر 2011ء

موضوع:قربانی کے احکام و مسائل

جواب:

اگر آپ صاحبِ استطاعت ہیں اور آپ پر قربانی واجب ہے، تو پھر آپ دوسرا جانور قربانی کے لیے خریدیں گے ورنہ نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 21 November, 2024 10:47:33 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1259/