Fatwa Online

کسی بزرگ کا خواب میں‌ آنے کا مطلب ان سے محبت ہوتی ہے یا کسی کو ہدایت دینا مقصود ہوتا ہے؟

سوال نمبر:1253

السلام علیکم جناب مفتی صاحب، میں بعض علما کرام سے بہت محبت رکھتا ہوں جو ماشااللہ ابھی حیات ہیں اور اکثر ان کی سی ڈیز سنتا ہی رہتا ہوں۔ میں نے چند بار ان کو خواب میں دیکھا ہے۔ یہ کیسے معلوم ہو سکتا ہے کہ یہ خواب ان سے محبت کی وجہ سے ہیں یا یہ کوئی تعلق ہے (اویسی) اور وہ مجھے کوئی ہدایت دے رہے ہیں؟ یہ دونوں لوگ ہیں۔ ایک میرے شیخ دوسرے قبلہ جنہیں بھی میں اپنا شیخ ہی سمجھتا ہوں۔ ان دو کے سوا میں نے کبھی کسی ایسے صاحب کی زیارت نہیں کی جو پردہ فرما چکے ہوں۔ رہنمائی فرما دیں۔ شکریہ۔ جزاک اللہ

سوال پوچھنے والے کا نام: ے ا۔

  • مقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 03 دسمبر 2011ء

موضوع:خواب اور بشارات

جواب:

یہ خواب آپ کو اپنے بزرگوں سے عقیدت اور محبت کی وجہ سے ہی آ رہے ہیں، آپ جو نیک کام کر رہے ہیں، اس پر قائم رہیں، یہ تعلق کی بنا پر بھی آ سکتے ہیں اور علماء سے محبت کی بنا پر بھی، یہ ان بزرگوں کی طرف سے اشارہ ہے کہ آپ اپنے اس کام پر قائم اور ثابت قدم رہیں، اللہ تعالیٰ آپ کو علم و عمل اور محبت میں ثابت قدم رکھے، آمین

اس موضوع پر مزید مطالعہ کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتاب "خوابوں اور بشارات پر اعتراضات کا عملی محاکمہ" کا مطالعہ فرمائیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 24 November, 2024 06:23:36 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1253/