حضوری عطا ہے یا کوشش سے ملتی ہے؟
سوال نمبر:1252
السلام علیکم جناب مفتی صاحب،
کیا حضوری عطا ہے یا کوشش سے ملتی ہے؟ کیا یہ کسی عام سے مسلمان کو نصیب ہو سکتی ہے؟ اس کے حصول کے لیے کیا کرنا چاہئے؟
شکریہ۔ جزاک اللہ
سوال پوچھنے والے کا نام: یاور اقبال
- مقام: پاکستان
- تاریخ اشاعت: 03 دسمبر 2011ء
موضوع:متفرق مسائل
جواب:
حضوری عطا بھی ہے اور کوشش سے بھی ملتی ہے، یہ عام مسلمانوں کو بھی مل سکتی ہے،
حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات مقدسہ پر کثرت سے درو و سلام کا ورد
کرنا چاہیے، انسان کا صحیح العقیدہ ہونا، شریعت کا پابند ہونا اور اوامر کی پابندی
اور نواہی کو ترک کرنا چاہیے، تمام فرائض، واجبات، سنن کے ساتھ نوافل کی بھی پابندی
کرنی چاہیے، اس کے علاوہ تقویٰ بہت اہم چیز ہے، اس کا پیدا کرنا بھی ضروری ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری
Print Date : 21 November, 2024 11:05:45 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1252/