Fatwa Online

نماز فجر میں سورۃ القدر اور سورۃ الکافروں پڑھنے کا کیا ثواب ہے؟

سوال نمبر:1243

آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز فجر کی پہلی رکعت میں سورۃ القدر اور دوسری رکعت میں سورۃ الکافرون پڑھا کرتے تھے، براہ مہربانی مجھے ان کے ثواب کے بارے میں تصدیق فرما دیں۔

سوال پوچھنے والے کا نام: نذیر احمد

  • مقام: کویت
  • تاریخ اشاعت: 04 نومبر 2011ء

موضوع:تلاوت‌ قرآن‌ مجید  |  نماز میں قرات  |  نماز  |  عبادات

جواب:

نماز فجر میں سورۃ القدر اور الکافرون کے حوالے سے مجھے نہیں ملا لیکن دیگر سورتیں منقول ہیں وہ یہ ہیں:

سورۃ الملک، سورۃ القیامۃ، سورۃ الدھر، سورۃ المزمل وغیرہ۔ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نماز فجر میں مفصل سورتیں تلاوت فرماتے تھے، کسی سورت کے پڑھنے سے کتنا ثواب ملتا ہے؟ یہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بتائے بغیر ممکن نہیں۔ اس کو مقادیر کہتے ہیں،

بعض سورتوں کے فضائل منقول ہیں اور نماز میں پڑھنے کے حوالے سے جن سورتوں کا ہم نے ذکر کیا ان کے ثواب کا ذکر بھی نہیں۔ بہرحال آپ جو بھی سورت پڑھیں گے، باعثِ ثواب ہے، اور ثواب سے خالی نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان

Print Date : 21 November, 2024 06:59:24 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1243/