Fatwa Online

کیا کوئی بزرگ مرنے کے بعد کسی اور انسان کے اندر آسکتے ہیں؟

سوال نمبر:1235

کیا کوئی بزرگ مرنے کے بعد کسی اور انسان کے اندر آسکتے ہیں؟ کیونکہ ہمارے گھر میں چراغ جلائے جاتے ہیں اور وہ بزرگ ہمارے گھر کے کسی نہ کسی فرد میں آ جاتے ہیں اور یا علی یا علی کے نعرے لگتے ہیں، اور اگر چراغ نہ جلائیں تو نقصان بھی ہوتا ہے اور وہ فوراً حاضر بھی ہو جاتے ہیں۔ ہر سال جس دن ان کا ختم ہوتا ہے وہ اس دن بھی آتے ہیں۔ سر اس کی سچائی کے بارے میں میری رہنمائی فرمائیں۔

سوال پوچھنے والے کا نام: حسنین رانا

  • مقام: فیصل آباد، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 04 نومبر 2011ء

موضوع:حیات برزخی

جواب:

کسی مردے کا زندہ کے اندر آنا ہمارے علم میں یہ بات نہیں، البتہ خواب کی صورت میں ارواح کا آنا ثابت ہے۔ بندہ دن کے وقت جس چیز کے بارے میں زیادہ سوچتا ہے تو رات کو اکثر وہی ہوتا ہے۔ لہذا سوتے وقت آیت الکرسی پڑھ لی جائے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان

Print Date : 27 November, 2024 08:09:08 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1235/