سیدہ فاطمہ الزہرہ کے نام کے ساتھ زہرہ کیوں آتا ہے؟
سوال نمبر:1231
السلام علیکم آقا علیہ الصلوٰۃ والسلام کی ہر حدیث پاک میں حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام اپنی پیاری بیٹی کو "فاطمہ" کے نام سے پکارتے ہیں، لیکن مذیبی کتابوں میں اور دیگر جگہوں پر میں نے "فاطمہ الزہرہ" پڑھا ہے، میں یہ جاننا چاہتی ہوں کہ "زہرہ" کا معنی کیا ہوتا ہے؟ اور یہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے نام سے ساتھ کس وجہ سے آتا ہے؟
سوال پوچھنے والے کا نام: ثنا
- مقام: نامعلوم
- تاریخ اشاعت: 31 اکتوبر 2011ء
موضوع:متفرق مسائل
جواب:
لسان العرب میں زہرا کا معنی ہے دُرۃ زہراء چمکتا موتی، یعنی بہت خوبصورت۔
(لسان العرب، 6 : 99)
کلی، یعنی باغ نبوت کی کلی
امام شافعی لکھتے ہیں :
و فاطمة الزهراء لانقطاعها عن نساء زماننا فضلا و دينا و حسبا و قيل عن الدنيا
الی ربها.
فاطمہ کو زہراء اس لیے کہتے ہیں کہ آپ کو تمام خواتین پر دین کے لحاظ سے اور نسب
کے لحاظ سے فضیلت دی گئ ہے۔ اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ دنیا سے بے رغبتی اور اپنے
رب کی طرف رجوع کرنے والی تھیں۔
(شامی، 3 : 300)
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان
Print Date : 25 November, 2024 02:10:58 AM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1231/