ایام حیض میں غیر ضروری بال صاف کرنا، ناخن تراشنا اور مہندی لگانا کیسا ہے؟
سوال نمبر:1224
السلام علیکم
ایام حیض میں غیر ضروری بال صاف کرنا، ناخن تراشنا اور مہندی لگانا کیسا ہے؟
سوال پوچھنے والے کا نام: بنت حوا
- مقام: نواب شاہ، سندھ، پاکستان
- تاریخ اشاعت: 31 اکتوبر 2011ء
موضوع:حیض
جواب:
حالتِ حیض یا حالتِ جنابت یعنی ناپاکی کی حالت میں غیر ضروری بال، ناخن تراشنا
وغیرہ مکروہ ہے، یعنی اس سے بچنا چاہیے۔
حلق الشعر حالة الجنابة و کذا قص الاظافير.
(فتاویٰ عالمگيريه، 5 : 358)
حالتِ جنابت میں بال کٹوانا اور ناخن تراشنا مکروہ ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان
Print Date : 21 November, 2024 10:27:53 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1224/