Fatwa Online

کیا PLS اکاؤنٹ میں سرمایہ کاری کرنا جائز ہے؟

سوال نمبر:1197

کیا PLS اکاؤنٹس میں سرمایہ کاری کرنا جائز ہے یا ناجائز؟

سوال پوچھنے والے کا نام: ضیاء الرحمن سہیل

  • مقام: جاپان
  • تاریخ اشاعت: 08 ستمبر 2011ء

موضوع:نفع و نقصان شراکتی کھاتہ  |  سود  |  خرید و فروخت (بیع و شراء، تجارت)

جواب:

پاکستان میں PLS غیر سودی بینکاری کا ایک شعبہ تمام بینکوں میں کھلا ہے۔ آپ اس میں بھی اپنا سرمایہ Invest کر سکتے ہیں۔ نیز بڑی بڑی تاجرانہ و صنعتی یونٹوں میں بھی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں جو نفع و نقصان کی شراکت سے چلتے ہیں بشرطیکہ قابل اعتبار ہوں اور سرمایہ کو تحفظ ہو۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 01 December, 2022 11:21:05 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1197/