Fatwa Online

کیا بغیر وضو قرآن پاک چھونے اور نماز ادا کرنے کی اجازت ہے؟

سوال نمبر:1188

کیا بغیر وضو قرآن پاک کو چھونا اور نماز ادا کرنے کی اجازت ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: حسن یوسف

  • مقام: لائم، ملاوی
  • تاریخ اشاعت: 17 ستمبر 2011ء

موضوع:تلاوت‌ قرآن‌ مجید  |  نماز

جواب:

نماز کے لیے وضو شرط ہے بغیر وضو نماز ہرگز جائز نہیں، بلکہ عقیدہ اگر یہ ہو کہ جائز ہے تو کفر ہے۔ اگر بیمار ہو یا پانی دستیاب نہ ہو تو تیمم کرے، بلا وضو قرآن پاک کو چھونا حرام ہے، اگر جنابت نہیں تو زبانی پڑھ سکتا ہے۔ اس طرح بغیر وضو قرآن مجید کو چھونا جائز نہیں بلکہ حرام ہے۔ قرآن مجید میں ارشاد باری تعالیٰ ہے :

إِنَّهُ لَقُرْآنٌ كَرِيمٌ o فِي كِتَابٍ مَّكْنُونٍ o  لَّا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ o تَنْزِيلٌ مِّن رَّبِّ الْعَالَمِينَ o

(سورة واقعه، 56 : 77 تا 80)

بیشک یہ بڑی عظمت والا قرآن ہے (جو بڑی عظمت والے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اتر رہا ہے) o (اس سے پہلے یہ) لوحِ محفوظ میں (لکھا ہوا) ہے o اس کو پاک (طہارت والے) لوگوں کے سوا کوئی نہیں چُھوئے گا o تمام جہانوں کے ربّ کی طرف سے اتارا گیا ہےo

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان

Print Date : 21 November, 2024 11:16:48 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1188/