اگر کوئی شخص یہ کہے کہ میرا قدم تمام ولیوں کی گردنوں پر ہے تو اس کا کیا حکم ہے؟
سوال نمبر:1185
السلام علیکم<br>
اگر کوئی شخْص یہ کہے کہ میرا قدم تمام ولیوں کی گردنوں پر ہے تو اس کا کیا حکم ہے؟
اور وہ شخص اس بات کی دلیل یہ دیتا ہے کہ مجھے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا ہے کیونکہ میں عاشق ہوں ان کا۔ براہ مہربانی اس کی وضاحت فرما دیں۔
سوال پوچھنے والے کا نام: آصف محمود
- مقام: گوجرانوالہ
- تاریخ اشاعت: 08 مارچ 2012ء
موضوع:تصوف
جواب:
اگر ایسا دعویٰ سیدنا غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کے علاوہ کوئی اور شخص کرتا ہے تو
صرف گپ شپ ہی ہے۔ سیدنا غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کی طرح کوئی عالم اور عامل نہیں ہے۔
اگر کوئی عام شخص ایسا دعویٰ کرتا ہے تو ایسے کلمات کے پیچھے دنیا داری، مادیت اور
نفس پرستی شامل ہے۔ لوگ دنیا داری اور دنیا کمانے کے لیے ایسی کرامتیں بیان کرتے ہیں،
یا خود مقبولیت حاصل کرنے کے لیے ایسی باتیں کرتے ہیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری
Print Date : 21 November, 2024 05:19:01 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1185/