Fatwa Online

کیا شیئر مارکیٹ میں جاب کرنا اور شیئرز خرید کر انویسٹمنٹ کرنا جائز ہے؟

سوال نمبر:1171

کیا شیئر مارکیٹ میں جاب کرنا اور شیئرز خرید کر انویسٹمنٹ کرنا جائز ہے؟ دونوں کی شرعی حیثیت سے آگاہ فرمائیں۔

سوال پوچھنے والے کا نام: سید عمران رحیمی

  • مقام: کلکتہ، انڈیا
  • تاریخ اشاعت: 17 ستمبر 2011ء

موضوع:سٹاک ایکسچینج

جواب:

چونکہ مشترکہ کاروبار کرنا جائز ہے، اس لیے کہ مثلاً آپ نے کسی کمپنی میں حصے خرید لیے تو آپ اس کمپنی میں شریک کاروبار ہوگئے یہ تو جائز ہے اور اس میں جاب کرنا بھی جائز ہے۔ اس میں کوئی خلاف شرع چیز نہیں البتہ اگر آپ سے کوئی سودی معاہدہ کیا جاتا ہے تو پھر جائز نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان

Print Date : 21 November, 2024 06:32:04 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1171/