Fatwa Online

اگر بندہ نماز میں‌ قومہ نہ کرے تو کیا سجدہ سہو کر لینے سے نماز ہوجائے گی؟

سوال نمبر:1123

اگر بندہ نماز میں‌ قومہ نہ کرے یعنی رکوع کے بعد سیدھا سجدے میں چلا جائے تو سجدہ سہو کر لینے سے نماز ہوجائے گی؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد اکرم

  • مقام: تلہ گنگ
  • تاریخ اشاعت: 13 جولائی 2011ء

موضوع:نماز کے مفسدات  |  نماز  |  عبادات

جواب:

ولو ترک القومة ساهيا بان انحط من الرکوع ساجداً ففی فتاویٰ قاضيخان ان عليه السجود عند ابی حنيفة و محمد.

(فتح القدير، جلد 1، صفحه 438)

حضرت امام اعظم ابو حنیفہ اور امام محمد کے نزدیک اگر بھول کر قومہ نہ کیا یعنی رکوع سے سیدھا سجدے میں چلا گیا تو فتاویٰ قضیخان میں لکھا ہے کہ اس پر سجدہ سہو واجب ہے۔ سجدہ سہو کا ترک ہوجانے پر لوٹانا واجب ہے۔ اگر قصداً کوئی واجب چھوڑا تو نماز کا اعادہ واجب ہے، بھول کر چھوڑا تو سجدہ سہو کرنے سے نماز درست ہو گی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان

Print Date : 21 November, 2024 09:55:42 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1123/