Fatwa Online

کیا عورت کے لیے حالت حمل میں نماز اور روزہ رکھنا ضروری ہے؟

سوال نمبر:1112

میں 6 ماہ کی حاملہ ہوں، کیا مجھے رمضان المبارک کے روزے رکھنے چاہیئیں؟ دوران حمل روزے کی صورت میں کیا احتیاطی تدابیر ہو سکتی ہیں؟ علاوہ ازیں مجھے نماز کیسے پڑھنی چاہیئے؟ نیز کیا رکوع و سجدہ کے دوران پیٹ پر پڑنے والے دباؤ سے بچے کی نشو و نما پر برے اثرات ہو سکتے ہیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام: انجم

  • مقام: نامعلوم
  • تاریخ اشاعت: 08 جولائی 2011ء

موضوع:اسقاط حمل/عزل  |  روزہ  |  نماز  |  عبادات

جواب:
رمضان المبارک کے روزے فرض ہیں اگر حمل کی وجہ سے کوئی ایسی تکلیف ہو کہ برداشت نہ ہوسکے تو اس دن کا روزہ نہ رکھنا آپ کے لیے بہتر ہے لیکن بعد میں اس کی قضا آپ پر واجب ہے۔ اسی طرح اگر رکوع اور سجدہ کرنے میں آپ کو زیادہ تکلیف ہوتی ہے تو آپ کھڑے ہوکر یا کرسی پر بیٹھ کر نماز ادا کر سکتے ہیں، دونوں طرح جائز ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان

Print Date : 21 November, 2024 06:15:39 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1112/